راجوری، سرکاری سکول ٹیچر سمیت 4افراد گرفتار

بھارتی پولیس نے جیل میں قید کشمیری محمد اشرف کی 10 لاکھ روپے مالیت کی ایک کار اور منقولہ جائیداد ضبط کر لی

جمعہ 1 اگست 2025 13:12

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک سرکاری سکول ٹیچر سمیت 4افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے دعویٰ کیاہے کہ ان افراد کوضلع راجوری میں مبینہ طور پر پولیس تشدد کی جھوٹی کہانی سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر سے متعلق ہے، جس میں محمد عارف نامی ایک شخص کو دکھایا گیا ہے، جس کی ٹھوڑی اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔سوشل میڈیاپوسٹوںمیں کہاگیاتھاکہ عارف کو خواس پولیس چوکی پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناگیاجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔ادھر بھارتی پولیس نے ضلع کولگام کے علاقے دیوسر میں جیل میں قید کشمیری محمد اشرف کی تقریبا 10 لاکھ روپے مالیت کی ایک کار اور منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔