مودی حکومت تمام اختیارات جموں وکشمیر کی منتخب حکومت کے حوالے کرے ،عمر عبداللہ

اگر اختیارات دیئے گئے تو مقبوضہ کشمیر کی حکومت ایک بار پھر جموں وکشمیر کی صورتحال کو بہتر بنا سکتی ہے

جمعہ 1 اگست 2025 13:12

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تمام اختیارات جموں وکشمیر کی منتخب حکومت کے حوالے کرنے پرزوردیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے احمد آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اختیارات دیئے گئے تو مقبوضہ کشمیر کی حکومت ایک بار پھر جموں وکشمیر کی صورتحال کو بہتر بنا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا پہلے دن سے یہ موقف ہے کہ تمام تر ذمہ داریاں اور اختیارات مقامی حکومت کوے حوالے کئے جانے چاہیے کیونکہ کشمیری عوام نے انہیں منتخب کیا ہے ۔عمر عبداللہ جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھارتی ریاست گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔