چلی میں کان منہدم ہونے سے ایک مزدور ہلاک، 5 لاپتہ

جمعہ 1 اگست 2025 15:43

سینٹیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) جنوبی امریکی ملک چلی میں کان منہدم ہونے سے ایک مزدور ہلاک اور 5 افراد لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق سرکاری مائننگ کمپنی نیشنل کاپر کارپوریشن آف چلی نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ وسطی علاقے او ہیگنز میں پیش آیا جس کے نتیجے9افراد زخمی ہو گئے جبکہ 5 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان منہدم ہونے واقعہ ملک کے وسطی علاقے میں 4.2 شدت کے زلزلے کے بعد پیش آیا ۔ کان منہدم ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ ■

متعلقہ عنوان :