ٹنڈو محمد خان :سید برادری کے دو گروپوں زمین کے پرانے تنازعہ پر جھگڑا ،فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

جمعہ 1 اگست 2025 17:31

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ٹنڈو محمد خان کی یونین کونسل شیخ بھرکیو کے گاؤں سید تاج محمد شاہ میں سید برادری کے دو گروپوں زمین کے پرانے تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث دو افراد سید مظہر شاہ اور سید شاہد شاہ شدید زخمی ہوئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا جہاں پر 35 سالہ مظہر شاہ نے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ علاقے میں سخت گشیدگی اور خوف وحراس پھیلی ہوئی ہے جبکہ واقعے میں ملوث افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

متعلقہ عنوان :