پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں، پانچ جرائم پیشہ افراد گرفتار ، مقدمات درج

جمعہ 1 اگست 2025 19:51

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں، مختلف علاقوں سے پانچ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے پسٹلز،رپیٹر،منشیات اور چار عدد چوری شدہ و چھینی جانے والی موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

شعبہ اطلاعات لاڑکانہ پولیس کی مطابق نوڈیرو پولیس کا کھٹن جو دڑو والے علاقے میں کامیاب کارروائی، ملزم شاہنواز جونیجوکو بغیر لائسنس پسٹل سمیت گرفتارکر کے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈوکری پولیس کی چنا پل اور سنہری سڑک والے علاقوں میں کامیاب کارروائی،ملزم انور میمن کو بغیر لائسنس پسٹل اور ملزم ندیم میمن کو بغیر لائسنس رپیٹر سمیت گرفتارکر لیا گیا ،دونوں ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ پولیس نے دو ملزمان ساجد جتوئی اور توصیف پٹھان کو گٹکوں سمیت گرفتار کرکے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے والی اطلاع پر کوئک رسپانس کرتے ہوئے شہری اکبر کوریجو کی چند گھنٹوں کے اندر CD.70 موٹرسائیکل برآمد کرلی ۔ آریجا پولیس نے شہری روشن علی کھیڑو سے چھینی جانے والی CD.70 موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔ عاقل پولیس نے شہری لیاقت علی میرانی کی چوری شدہ CD70 موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ویہڑ پولیس نے شہری ظہیر احمد کی چوری شدہ CD.70 موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :