اسوٹا شریف میں خاتون کی خود کشی کا ڈراپ سین، بہن سے مل کر بیوی کو قتل کرنیوالاملزم گرفتار

جمعہ 1 اگست 2025 22:46

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)اسوٹا شریف میں خاتون کی خود کشی کا ڈراپ سین ہو گیا، متوفیہ نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ شوہر نے بہن سے ملکر قتل کر دیا تھا پرمولی پولیس نے اپنی بیوی کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والے سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تھانہ پرمولی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ دیہہ اسوٹا شریف میں ایک خاتون فائرنگ سے وفات ہو گئی ہے اورمقتولہ کی ماں کے مطابق اس کا خاوند جو کہ واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے مشکوک ہے جس پرایس ایچ او تھانہ پرمولی جناب علی خان اور تفتیشی آفسران نے مدعیہ کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر سے تفتیش کی جس پر یہ انکشاف ہوا کہ ملزم حارث نے اپنی بہن کیساتھ ملکر گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔

ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔