Live Updates

عام انسان تحریک کا مہنگائی اور بدامنی کے خلاف احتجاج، پریس کلب کے سامنے دھرنا

جمعہ 1 اگست 2025 23:03

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) عام انسان تحریک کا مہنگائی اور بدامنی کے خلاف احتجاج، پریس کلب کے سامنے دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی کے خلاف جیکب آباد میں عام انسان تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرمہنگائی اور بدامنی کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر تحریک کے رہنماؤں سید علی شاہ، الطاف میرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ بدامنی نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات