میرسلیم کھوسہ سے نواب سلمان خلجی کی قیادت میں وفد کی ملاقات،پارٹی امور پرتبادلہ خیال

جمعہ 1 اگست 2025 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مسلم لیگ(ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ ، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر برکترند اور رکن اسمبلی ڈاکٹراشوک کمار سے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر نواب سلمان خان خلجی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی وفد میں مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر میر زمان لہڑی، یوتھ ونگ بلوچستان کے سینئر نائب صدر محمد شفیق خان خروٹی اوردیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

لاقات میں پارٹی کے موجودہ ڈھانچے، کارکنان کے مسائل اور بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی از سر نو تنظیم سازی پرمشاورت کی گئی۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو جلد مکمل کرنے ،دیرینہ اور وفادار کارکنوں کو نمائندگی دینے ،پارٹی معاملات میں شفافیت اور مشاورت کو بنیادبنانے اور نوجوانوں اورضلعی ونگز کے فعال کردار پرزوردیا گیاملاقات میں کہا گیا کہ پارٹی کی مضبوطی وفادار کارکنوں کے اعتراف اور شفاف تنظیمی ڈھانچے سے جڑی ہے نظریاتی سیاست ہی مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے اور بلوچستان میں اس کو زندہ رکھنے کے لیے ہم ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے ہیں۔