سرگودھا،خاتون سے دو کروڑ 60 لاکھ روپے فراڈ ،پٹرول پمپ مالکان کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 1 اگست 2025 21:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)سرگودھا میں خاتون سے دو کروڑ 60 لاکھ روپے کے فراڈ پر تھانہ کینٹ پولیس نے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جو عدالت کے حکم پر درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ روشان ہومز قینچی موڑ کی خاتون شاہین اختر نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کے خیام چوک سرگودھا میں تین منزلہ کمرشل پلازہ پٹرول پمپ مالکان را سلیمان عبداللہ وغیرہ کو دو کروڑ 60 لاکھ روپے میں فروخت کیا مگر مذکوران بیانہ کی رقم دینے کے بعد مزید رقم دینے سے منحرف ہو گئے اور نجی بینک کے ایک کروڑ 80لاکھ روپے کے دو چیک دیئے جو ڈس اونر ہو گئے خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جان بوجھ کر اس بینک کا چیک دیا جس میں رقم نہ تھی خاتون کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ دھوکہ اور فراڈ ہوا ہے۔

پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر پولیس تھانہ کینٹ نے خاتون سے دو کروڑ 60 لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ پٹرول پمپ مالکان کے خلاف درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :