ڈی سی پشاور سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت انسداد پولیو اجلاس

جمعہ 1 اگست 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اور بی سی یو ویکسینیشن راؤنڈ کا جائزہ لینے کےلیے اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی سمیت محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی،ڈاکٹر نیئر جمال نے بی سی یو ویکسینیشن راؤنڈ پر ایک جامع بریفنگ دی جسے اجلاس کے شرکاء نے سراہا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی ضلع میں جاری آبادی کی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ پولیو فری ضلع کےلیے صحت ٹیم کو مزید محنت کرنا ہوگی، انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ صحت ٹیم کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر پشاور نے کمیونٹی بیسڈ ویکسینیٹرز کی خدمات میں توسیع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے پولیو مہم کے دوران کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور ایریا انچارجز کی بے لوث، مخلصانہ اور مسلسل کاوشوں کو سراہا اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :