آئین سے باہر نکلنے والے کوحکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے، محمود خان اچکزئی

جمعہ 1 اگست 2025 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ سب کو ملک کا آئین ماننا ہوگا، جو بھی آئین کے دائرے سے باہر نکلے گا اسے نہ پاکستان پر حکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے 47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان پسے ہوئے طبقات کے لیے تحریک چلائے گی۔انہوںنے کہاکہ نے تحریک میں جلد بازی نہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں جلد بازی کے لیے اپنے اکابرین کو تنگ نہ کریں، سب نے مل کر تحریک چلانی ہے۔