پی ایف یو جے کی 75 ویں سالگرہ، ہمایوں خان کی مبارکباد

پی ایف یو جے نے صحافت کے اعلی ترین معیارات کو فروغ دیا ہے،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

جمعہ 1 اگست 2025 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پی ایف یو جے نے صحافت کے اعلی ترین معیارات کو فروغ دیا ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی 75 ویں سالگرہ پر جاری بیان میں ہمایوں خان نے کہا کہ پی ایف یو جے کو 75ویں سالگرہ پر دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نے صحافت کے عظیم پیشے کے لیے 75سال کی محنت ہے اور صحیح معنوں میں تاریخ میں اپنا مقام حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہمایوں خان نے کہا کہ اپنے عاجزانہ آغاز سے لے کر آج تک اس یونین نے مسلسل صحافیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نے آزادی صحافت کیلئے جدوجہد کی ہے اور صحافت کے اعلی ترین معیارات کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے اجتماعی عمل کی طاقت اور جمہوری معاشرے میں آزاد پریس کی اہمیت کا ثبوت ہے۔ہمایوں خان نے کہا کہ صحافیوں کو ہر روز نئے اور پیچیدہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پی ایف یو جے ان مشکلات کا سامنا کرنے میں ہمت دکھاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین صحافت کی اقدار کو فروغ دینے اور میڈیا کے حقوق کے تحفظ کے لیے ترقی کی منازل طے کرتی رہے۔