2025 میں نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانیوالے آئندہ برس حج پر جائیں گے، معاملات طے

ہفتہ 2 اگست 2025 17:30

2025 میں نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانیوالے آئندہ برس حج پر جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)سال 2025 میں نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہنے والے عازمین کا معاملہ طے پاگیا۔ذرائع کے مطابق نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانے والے عازمین آئندہ برس حج کرسکیں گے اور پرائیویٹ آپریٹرز عازمین حج سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کی تنظیم حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ) نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرادی ہے اور ہوپ 25 سی26 ہزار رہ جانے والے عازمین آئندہ برس حج پربھجوائے گی۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج سے رہ جانے والے عازمین کے 36 ارب روپے سعودی عرب میں ہیں، سعودی عرب کے وائلٹ میں ان عازمین کے 490 ملین ریال موجود ہیں۔ذرائع مذہبی امور کے مطابق گزشتہ برس تقریباً 63 ہزار حج کوٹہ استعمال نہیں ہو سکا اور پرائیویٹ آپریٹرز 63 ہزار کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی مذہبی امور کمیٹی اور وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کو ذمہ دار قرار دے چکی ہے۔