ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 2 اگست 2025 20:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ ہفتہ کو منعقدہ اجلاس کا مقصد صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات اور صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی ٹیم کے مجوزہ دورے کے تناظر میں پولیو وائرس کی موجودہ صورتحال، انسدادی اقدامات اور مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر اسلم چوہدری، محکمہ صحت و آبادی کے افسران، رانا عدیل تصور ایمرجنسی آپریشن سنٹر،پنجاب ، ڈاکٹر عامر ڈبلیو ایچ اوڈاکٹر احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن، ڈاکٹر فاطمہ یونیسیف، ڈی ایچ او، ڈی ایس او، ڈی ایس سی سیالکوٹ، عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ٹیم اور ای پی آئی فوکل پرسن سیالکوٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ صرف ایک حکومتی مہم نہیں بلکہ یہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل، صحت مند معاشرے اور قومی ذمہ داری کا تقاضا ہے۔ انہوں نے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ مربوط حکمت عملی کے ساتھ فیلڈ میں متحرک ہوں، گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ ہمارے بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، ہم سب مل کر اس موذی مرض کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے۔اجلاس کے دوران متعلقہ اداروں نے انسداد پولیو مہم کی تیاری، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطے کے ساتھ نہ صرف پولیو مہم کو کامیاب بنائیں بلکہ ہر رپورٹنگ، مانیٹرنگ اور فالو اپ کو بھی مربوط اور موثر بنائیں تاکہ سیالکوٹ کو پولیو فری ضلع بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :