لاہورعجائب گھرمیں ہندی زبان کے سیکھنے کا باقاعدہ کورس شروع

ہفتہ 2 اگست 2025 20:50

لاہورعجائب گھرمیں ہندی زبان کے سیکھنے کا باقاعدہ کورس شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) لاہور عجائب گھر میں ہندی زبان کے سیکھنے کا باقاعدہ کورس شروع کر دیا گیا۔کورس لاہور عجائب گھر لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا،14 روز پر مشتمل کورس میں شرکا کو ہندی رسم الخط ، گرائمراور مکالمہ سکھایا جائیگا،کورس کا موضوع مقصد پاکستان میں زبانوں کے تنوع کو فروغ دینا رکھا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم رضوان کا کہنا تھاکہ کورس کا مقصد لوگوں کو ہندی زبان کی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ہے۔