چین، گلوبل ارلی وارننگ سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے’مازو‘ایکشن پلان شروع

میٹرولوجیکل ارلی وارننگ سسٹم تک عالمی برادری کا مشترکہ خواب ہے، چن زین لین

ہفتہ 2 اگست 2025 21:20

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)اقوام متحدہ کے سب کیلئے ابتدائی وارننگ اقدام کے تحت، چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے مازو کے نام سے ایک جامع ایکشن پلان کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد گلوبل ارلی وارننگ سروس نیٹ ورک قائم کرنا اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مازومنصوبہ تین بنیادی اصولوں پر مبنی ہے، اس میں کثیر خطراتی الرٹ، خلا سے پاک کوریج، اور سب کے لیے دستیابی شامل ہے۔

اس کے تحت نہ صرف تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی بلکہ خطرات کی شناخت، تجزیہ، صلاحیت سازی، اور موثر شراکتی ماڈلز پر بھی کام کیا جائے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سی ایم ایکے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن زین لین نے کہا کہ میٹرولوجیکل ارلی وارننگ سسٹم تک عالمی رسائی کو یقینی بنانا عالمی برادری کا مشترکہ خواب ہے، اور چین کے لیے یہ ایک اہم مشن بھی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق، سی ایم اے مازو کے ذریعے ارلی وارننگ میں موجود خلا کو پر کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اشتراک عمل کو فروغ دے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں چین نے پاکستان، ایتھوپیا، اور سولومن جزائر سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کلاڈ بیسڈ ارلی وارننگ سسٹمز تیار کیے ہیں۔

ایتھوپین میٹرولوجیکل انسٹیٹیوٹ( ای ایم آئی)کے ڈائریکٹر فیٹنی تیشومے نے اس حوالے سے کہا کہ ای ایم آئی اور سی ایم اے کے درمیان اشتراک انتہائی مفید رہا ہے۔ ارلی وارننگ سسٹمز کی مشترکہ تیاری کے ذریعے ہم نے نہ صرف قدرتی آفات کی روک تھام اور کمی کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے بلکہ معاشی و سماجی ترقی میں معاونت کی صلاحیت بھی حاصل کی ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق بین الاقوامی تربیتی پروگراموں، اسکالرشپ کے مواقع، اور وزیٹنگ اسکالر تبادلوں کے ذریعے، چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (CMA) ارلی وارننگ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، سرحد پار علم و جدت کے تبادلے کو فروغ دینے، اور ترقی پذیر ممالک کو مقامی ماہرین تیار کرنے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ سی ایم ایقدرتی آفات کے خطرات کے جائزے اور تجزیے سے متعلق چین کے تجربات بھی شیئر کرتا ہے، تاکہ دیگر ممالک سائنسی بنیاد پر خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مثر فیصلہ سازی کر سکیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سولومن جزائر کے موسمیاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل، ڈیوڈ ہِبا نے بھی اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ EW4All اقدام کے سلسلے میں چین کے ساتھ ہمارا تعاون مزید گہرا ہوگا۔