ضلع خیبر میں ہفتہ شہداء پولیس کے سلسلے میں شہداء کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 2 اگست 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ضلع خیبر میں ہفتہ شہداء پولیس کے سلسلے میں پولیس افسران کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پولیس کے مطابق پولیس افسران نے ہفتہ کو شہید ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی (تمغہ شجاعت)، کانسٹیبل اسرار خان اور کانسٹیبل شاہ محمود کے گھروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر افسران نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی۔ ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے پیاروں کی جرات، شجاعت اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ شہداء ہماری صفوں کے روشن چراغ ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔