نومئی جلائو گھیرائودو مقدمات کاجیل میں ٹرائل،24 گواہوں کے بیانات قلمبند، مزید سماعت 4 اگست تک ملتوی

ہفتہ 2 اگست 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں راحت بیکری کے باہر جلائو گھیرائو اور تھانہ شادمان پر حملے کے دو مختلف مقدمات کی جیل ٹرائل کے دوران مجموعی طور پر 24 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے،عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت چار اگست بروز پیر تک ملتوی کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کے دونوں ججز نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں کیسز کی سماعت کی،دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، کیس میں دو ملزمان نیئر عرفان اور الطاف بشیر حاضری کے لیے عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے دونوں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کر دیئے،عدالت نے مزید سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی۔