وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا پی ٹی وی ورلڈ کے انچارج سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 3 اگست 2025 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے پی ٹی وی ورلڈ کے انچارج سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور پی آئی او نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ماں کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکتا، دکھ کی اس گھڑی میں ہم سید نمود مسلم اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔