پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری، مضر صحت گوشت تلف

اتوار 3 اگست 2025 15:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان نے ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1000 کلو گرام مضر صحت گوشت تلف کر کے دکان مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے کریک ڈاؤن جاری ہیں۔

ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی نے ٹیم کے ہمراہ بلاک نمبر 7 پرانی منڈی میں میٹ شاپ پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

دوران انسپکشن بھاری مقدار میں بیمار زدہ جانوروں کا گوشت برآمد کیا گیا۔ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا۔سینکڑوں کلو گرام ناقص گوشت ضائع کر دیا گیا۔قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا کے پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شہری خوراک کے متعلق شکایت کی صورت میں 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :