سابق اسرائیلی فوج کی ٹرینر یہودی خاتون ٹک ٹاک میں نفرت انگیز مواد کی نگرانی پر تعینات

اتوار 3 اگست 2025 15:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)اسرائیلی فوج کی سابق ٹرینر امریکی یہودی خاتون ایریکا منڈیل کو چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایریکا منڈیل ماضی میں اسرائیلی فوج کو بھی مختلف موضوعات پر تربیت دے چکی ہیں جب کہ وہ متعدد یہودی تنظیموں کے اعلی عہدوں پر بھی تعینات رہی ہیں۔ایریکا منڈیل سابق امریکی صدر جوبائیڈن کے دور حکومت میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں نفرت انگیز مواد اور خصوصی طور پر یہود مخالفت مواد کی نگرانی کی عہدیدار بھی رہ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :