شوہر کے سامنے بیوی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک،نارنگ منڈی میں بھی ایک ڈاکو مارا گیا

میں سے 2 ملزمان اویس ،ارشاد پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے ہیں ،تیسرا ملزم زاہد بھی مارا گیا ،چوتھے ملزم کی تلاش جاری نارنگ منڈی میںسی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلے میںدرجنوں وارداتوں میں خطرناک ڈاکو طاہر عرف بورا سکنہ چھوٹا ننگل ہلاک

اتوار 3 اگست 2025 16:10

شوہر کے سامنے بیوی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 2 ملزمان اویس اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹائون اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کا تبادلہ چوہنگ تھانہ کی حدود میں ہوا،سی سی ڈی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زاہد نامی ملزم مارا گیا، اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

چوہنگ کے قریب 4 افراد نے خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔علاوہ ازیں نارنگ منڈی کے علاقہ پنڈوری پل کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوئوں میں مبینہ پولیس مقابلہ سے درجنوں وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب خطرناک ڈاکو طاہر عرف بورا سکنہ چھوٹا ننگل ہلاک جبکہ اس کے ساتھی ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی کی گاڑی متعدد قتل اقدام قتل ڈکیتیوں میں مطلوب302 کے اشتہاری ملزم نصیر عرف چھیندا ولد رفیق سکنہ گھڑیال خورد کی گرفتاری کے لیے تھانہ نارنگ جارہی تھی کہ آہدیاں روڈ پنڈوری پل کے قریب ڈاکو ناکہ لگائے لوٹ مار کررہے تھے ،پولیس کودیکھ کر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر سی سی ڈی نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران ڈاکوئوں کی شدید فائرنگ کی زد میں آکر ان کا اپنا ساتھی زخمی ہو گیا۔

پولیس کے تعاقب پر ڈاکوزخمی ساتھی کو وہی چھوڑ کراندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔بعد ازاں دریافت کرنے پر شدید زخمی ڈاکو نے اپنانام طاہر ولد حنیف سکنہ چھوٹا ننگل نارنگ بتایاجو موقع پر دم توڑ گیا،ہلاک ہونے والا ڈاکو 392 کا اشتہاری اور ضلع گوجرانوالہ نارووال شیخوپورہ کاریکارڈ یافتہ درجن سے زائد ایف آئی آر میں پولیس کومطلوب تھا۔