ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی

اتوار 3 اگست 2025 16:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) سرگودھا میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ اتوار کو پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ سٹون مارکیٹ پل گیارہ کے قریب 22 ویلر ٹریلر نے تیز رفتاری کے باعث 14 سالہ موٹر سائیکل سوار نعمان کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں نعمان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک اور حادثہ میں لاہور روڈ لکسیاں ٹول پلازہ سیال موڑ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 29 سالہ موٹر سائیکل سوار عمران افضل جاں بحق ہو گیاجبکہ اسکا ساتھی 14 سالہ دانش شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی دانش کو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ متوفین کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ڈمپرز کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، مزید کارروائی جاری ہے ۔