جمشید کوارٹرزپولیس کا کریک ڈان، 11ماسٹر مائنڈ ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان جیل کاٹنے کے عادی، طلبا و طالبات میں منشیات کے سپلائر،راہگیر خواتین سے چھینا جھپٹی کے ماہر شامل ہیں،ایس ایچ او جمشید کوارٹرز

اتوار 3 اگست 2025 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)جمشید کواٹرز پولیس کا کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈان، خواتین سے پرس چھیننے، طلبا و طالبات اور نشے کے عادی افراد میں منشیات کی سپلائی کرنے والے گروہوں اور گٹکا ماوا مافیاز کے مجموعی 11ملزمان گرفتار، اسلحہ، بڑی مقدار میں منشیات اور گٹکا ماوا، مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فونز و دیگر سامان برآمدہواہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او جمشید کواٹرز انصر بٹ نے ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز، جرائم پیشہ کے خلاف کامیاب ایکشن کے لیے علاقے میں خفیہ جال پھیلا کر کریک ڈائون کیا۔ کارروائیوں کے دوران جہانگیر روڈ گرومندر کے قریب سے اسٹریٹ کرمنلز گروہ کے ماسٹر مائنڈ 2 ملزمان خرم اور جنید کو گرفتار کر لیا ملزمان مسروقہ موٹر سائیکل چوری کر کے پہلے خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتیں کر کے مسروقہ موٹر سائیکل کو کھول کر پارٹس فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ طلبا و طالبات اور نشے کے عادی افراد میں چرس اور آئس فروخت کرنے والے چار مختلف گینگ کے مجموعی 5 ملزمان عزیز ریاض، مصطفی لاکھانی، محمد افضل، عامر خان اور محمد راشد کو نشتر روڈ، محمدی کالونی، جہانگیر روڈ نمبر 2 سے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 705 گرام چرس، 50 گرام آئس، نائن ایم ایم پستول، 4 کارتوس، 3 موبائل فونز، ڈیجیٹل کانٹا، منشیات پیکنگ کا ساز و سامان اور دیگر مال برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزمان کئی بار جیل کاٹ چکے ہیں۔ آئی آر (A) کیٹگری میں شامل ملزمان ہیں۔ ملزمان طالبات و طلبا اور نشے کر عادی افراد کو اون لائین رابطے کے بعد اور طے شدہ مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے۔ مزید براں مضر صحت گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے گروہ کے 4 ڈیلر ملزمان رضوان، امین الدین، اعجاز احمد اور قاسم کو دو مختلف مقامات سے گرفتار کر کے 2 ہزار 270 گٹکا ماوا پڑیاں(پیکٹ)برآمد کر لیئے۔ گرفتار ملزمان کے 2ساتھی فرار ہو گئے۔ ملزم رضوان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔