اے این پی کا صوبائی اجلاس، 8 اگست کو مسلم باغ میں شہدائے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کی یاد میں جلسہ

اتوار 3 اگست 2025 17:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی کے مجوزہ آئینی ڈرافٹ پر اور 8 اگست کو مسلم باغ میں شہدائے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کی یاد میں منعقد ہونے والے جلسے کی تیاریوں اور اس کی کامیابی کے لیے حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنی سیاسی، آئینی اور عوامی جدوجہد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے،شہدائے 4 اگست ہماری تاریخ کا قابلِ فخر حصہ ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :