بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل پرامن انداز میں مکمل ہوا، صوبائی الیکشن کمشنر

اتوار 3 اگست 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل پرامن انداز میں مکمل ہوگیا۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق 3 اگست 2025 بروز اتوار کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان کے 7 اضلاع میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 4 بجےتک بغیر کسی رکاوٹ، بدنظمی یا ناخوشگوار واقعے کے مکمل ہو ا۔

پولنگ مکمل طور پر پُرامن اور شفاف ماحول میں منعقد ہوئی جس کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پولنگ عملے نے بھر پور کردار ادا کیا۔ ان ضمنی انتخابات میں بلوچستان کے 7 اضلاع ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل تھے۔