ڈائریکٹر آپریشن خیبر پختون خواہ ڈاکٹر میر عالم خان کا ریسکیو 1122 نوشہرہ کا دورہ

اتوار 3 اگست 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ڈائریکٹر آپریشن خیبر پختون خواہ ڈاکٹر میر عالم خان نے ریسکیو 1122 نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مون سون سیزن کے دوران ریسکیو 1122 کی تیاریوں اور بر وقت رسپانس کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔ ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر میر عالم خان نے ریسکیو کنٹرول روم، اسٹیشن 11 اور ریسکیو اسٹور کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین نے انہیں ریسکیو 1122 کنٹرول کی روزمرہ سرگرمیوں، سٹیشن کے ساتھ کمیونیکیشن، آپریشنل گاڑیوں، جن میں ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکلز شامل ہیں، اس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر آپریشنز نے دستیاب وسائل، رسپانس میکانزم اور اہلکاروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں، ڈائریکٹر آپریشن نے ضلع نوشہرہ میں دریا کابل کے کنارے واقع حساس مقامات پشتون گڑھی، کشتی پل اور دیگر مقامات پر قائم عارضی واٹر ریسکیو پوائنٹس کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے غوطہ خور ٹیموں کی موجودگی، سازوسامان کی دستیابی اور ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جبکہ ریسکیو 1122 کی جانب سے حالیہ بھرتی کئے گئے جانے والے رضاکاروں کی تیراکی اور کسی بھی نا گہانی صورت حال کی صورت میں بر وقت انسانی جان بچانے کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے عملی مظاہرے اور ٹیسٹ لئے گئے۔

اور ریسکیو نوشہرہ کے غوطہ خور ٹیموں کی پیشہ ورانہ تربیت اور بر وقت رسپانس پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھر پور سراہا۔ دورے کے اختتام پر ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر میر عالم خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ سیلاب یا ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رکھیں اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

متعلقہ عنوان :