ٹکر محلہ کے رہائشیوں کا مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر خورشید احمد میرانی سے اظہارِ تشکر

اتوار 3 اگست 2025 20:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)ٹکر محلہ کے رہائشیوں کا مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر خورشید احمد میرانی سے اظہارِ تشکر، تفصیلات کے مطابق ٹکر محلہ سکھر کے رہائشیوں کی جانب سے مسلم لیگ نون سکھر کے ضلعی صدر اور SEPCO بورڈ کے ڈائریکٹر خورشید احمد میرانی کا دلی شکریہ ادا کیا گیا۔ ٹکر محلہ یوتھ کے نوجوانوں اور محلہ کے بزرگوں پر مشتمل ایک وفد نے خورشید احمد میرانی کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور دعاؤں سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ خورشید احمد میرانی نے علاقے میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ایک مثالی قیادت کا ثبوت دیا ہے۔ خاص طور پر ٹرانسفارمر کی تنصیب اور بجلی کی بہتری کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ٹکر محلہ یوتھ سکھر کے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ میرانی صاحب نے عوامی خدمت کے جس جذبے کا مظاہرہ کیا ہے، وہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔ علاقے کے بزرگ شہریوں نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خورشید احمد میرانی نے سکھر کے مختلف علاقوں میں بجلی، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔