سعودی عرب کی انتہا پسند اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیز حرکات کی مذمت

پیر 4 اگست 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) سعودی عرب نے مسجد الاقصیٰ میں اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کی اشتعال انگیز حرکات کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیلی قابض حکومت کے اہلکاروں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے خلاف بار بار کی جانے والی اشتعال انگیز حرکات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ یہ حرکات خطے میں تنازع کو بڑھاتی ہیں۔

واضح رہےاتمار بن گویر نے اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع حساس مقام، مسجد الاقصیٰ کمپاؤنڈ کا دورہ کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے وہاں نماز ادا کی، جو مشرق وسطیٰ کے حساس ترین مقامات میں سے ایک پر رائج قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :