ہری پور پولیس کا شہدائے اہلکاروں کے بلند درجات و ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی

پیر 4 اگست 2025 11:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ہری پور پولیس کی جانب سے شہدائے ہری پور پولیس اہلکاروں کے بلند درجات اور ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق قران خوانی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد طفیل، ڈی ایس پی سٹی منیر خان، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی ایلیٹ فورس، آر آئی پولیس لائن انسپکٹر شفیق الرحمان اور کثیر تعداد میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہداء پولیس کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ ہری پور خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء نے امن وامان کے قیام کو بحال رکھنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا، ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :