پپلاں پولیس کی کارروائی 27 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چرانے والا بدنام زمانہ گروہ گرفتار

پیر 4 اگست 2025 15:18

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پپلاں پولیس کی کارروائی 27 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چرانے والا بدنام زمانہ گروہ گرفتار، واقعات کے مطابق نواحی تحصیل پپلاں کی گارڈن کالونی میں چند روز قبل مرید عباس نامی شخص کے گھر نا معلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں چوری کی واردات کی اور مبلغ 27 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے ، مدعی مزکور نے نامعلوم گروہ کے خلاف تھانہ میں چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا پولیس نے شبانہ روز کوشش کر کے بدنام زمانہ چور گینگ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر لیا، چور گینگ سے مزید تفتیش جاری ہے پولیس دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :