میرپورخاص ،یوم آزادی معرکہ حق کی تقریبات جاری ،سول اسپتال میرپورخاص میں میئر نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

پیر 4 اگست 2025 16:54

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ میرپورخاص میں بھی یومِ آزادی پاکستان معرکہ حق کے عنوان سے منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر نیو سول ہسپتال میرپورخاص میں میونسپل کارپوریشن،ہسپتال انتظامیہ اور روٹری کلب سینٹرل کے تعاون سے میئر عبدالرؤف غوری نے شجرکاری کی اور یومِ آزادی پاکستان معرکہ حق ریلی نکالی ،اس موقع پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو سول ہسپتال ڈاکٹر فدا حسین،شیرمحمد چانیہوں ایڈمن اکائونٹس آفیسر ، روٹری کلب کے محمد بخش کپری ،شہزادو ملک،ڈاکٹر منٹھار سمیت ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔\378