بجلی چوری کرنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

پیر 4 اگست 2025 17:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) سیالکوٹ میں ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں رد و بدل کر کے بجلی چوری کرنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردو بدل کر کے بجلی چوری کرنےوالے غلام فرید ، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے اختر نواز ، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے افضال، شوکت اور رمضان ، تھا نہ سٹی پسرور کے علاقہ سے ندیم، تھانہ سبز پیر کے علاقوں سے محسن جاوید اور اقبال، تھانہ پھلورہ کے علاقہ سے خالد اور اسلم کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :