ایران اور روس سے تیل کی خریداری، چین نے امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

پیر 4 اگست 2025 17:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)امریکا نے چین سے کہا ہے کہ وہ روس اور ایران سے تیل کی خریداری بند کر دے۔عرب ٹی وی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکا کے اس مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہاکہ چین توانائی کی سپلائی کو ان ذرائع سے یقینی بنائے گا جو قومی مفاد کے مطابق ہو۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دبائو اور زبردستی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، چین پوری طاقت سے اپنی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کا دفاع کرے گا۔

یہ بیان سٹاک ہوم میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے دو روز بعد اور امریکا کی جانب سے 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے جواب میں سامنے آیا ۔دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ جب روسی تیل کی خریداری کی بات آتی ہے تو چینی اپنی خودمختاری کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ان کے مطابق ہم ان کی خودمختاری کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے، اس لیے وہ 100 فیصد ٹیرف ادا کرنا پسند کریں گے۔