امن کے قیام کیلئے شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ سہیل ظفر چٹھہ

شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کو استحکام اور عوام کو تحفظ فراہم کیا‘ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی

پیر 4 اگست 2025 17:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ پولیس کے ان بہادر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیا ،امن کے قیام کیلئے شہدا پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوم شہدا کے حوالے سے پیغام میں کہاکہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کو استحکام اور عوام کو تحفظ فراہم کیا،قوم شہدا پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ امن کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے سد باب کے لیے پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے بچوں کے روشن کل کی بنیاد رکھی۔

متعلقہ عنوان :