اسحٰق ڈار ، امریکی وزیر خارجہ رابطہ،باہمی رابطوں میں اضافے پر اتفاق

پیر 4 اگست 2025 17:56

اسحٰق ڈار ، امریکی وزیر خارجہ رابطہ،باہمی رابطوں میں اضافے پر اتفاق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پیرکو وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور امریکی ہم منصب نے گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے باہمی رابطوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :