شہداء ہمارا فخرہے انکی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،جاوید اقبال چدھڑ

پیر 4 اگست 2025 20:02

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) ڈی پی اوجاوید اقبال چدھڑ نے کہا کہ ملک وقوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں شہداء ہمارا فخر ہے انکی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزمیں منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے شہداء پولیس کی قربانیوں کی لازوال داستانوں کے بارے میںشرکاء کو آگاہ کیا اس موقع پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز ودیگر سماجی شخصیت نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں ڈی پی اوجاوید اقبال چدھڑ نے یادگار شہداء پرسلامی دی اور پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :