ڈی پی او ہری پور کی شہید عمیر کے گھر آمد ، اظہار تعزیت

پیر 4 اگست 2025 20:39

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) ہری پور فرحان خان اور ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے شہید عمیر کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر محمد عارف اور ایس ایچ او تھانہ پنیاں بھی ہمراہ تھے ۔بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے شہید عمیر کی والدہ سے نو تعمیر عمارت تھانہ پنیاں کا افتتاح کروایا اور تھانہ کی نو تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا ۔ڈی پی او ہری پور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہیداء کی فیملی ہماری فیملی ہے ، ہری پور پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔