خیبر پختونخوا پولیس نے بدامنی و جرائم اورمنشیات کے خلاف نمایاں کردار ادا کیا ،خلیق الرحمان

پیر 4 اگست 2025 22:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان نے نوشہرہ میں منعقدہ یوم شہداء پولیس کے یادگاری پروگرام کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی نمائندوں سمیت متعلقہ افسران اور پولیس شہداء اوقارب بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خلیق الرحمان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں بدامنی و جرائم اورمنشیات کے خلاف ہمیشہ سے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے محدود وسائل کے باوجود ہماری پولیس نے ان چیلنجز کا مقابلہ جوان مردی اور مستحکم ایمان سے کیا ہے۔ ہماری پولیس کا عزم غیر متزلزل ہے اوروہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مجرموں، قاتلوں اور دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ حکومت اسے کسی صورت تنہا نہی چھوڑے گی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد وں،چوروں، قاتلوں اور قانوں توڑنے والوں سمیت معاشرے کا امن تباہ کرنے والے عناصر کے سامنے ہار نہیں مانیں گے اور اپنے لوگوں اور ملک کو خوشحالی کی طرف لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور شہداء کے درجات کی بلند ی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :