مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے (کل ) صبح 10 بجے ملک بھر میں خاموشی اختیار کی جائے گی،انجینئر امیر مقام

پیر 4 اگست 2025 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کل (منگل کو) یوم استحصال کشمیر پر صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کل (منگل ) کی صبح 10 بجے ملک بھر میں خاموشی اختیار کی جائے گی،عظیم کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں مرکزی واک اسلام آباد میں صبح 9 بجکر 20 منٹ پر ہوگی جس میں وزراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔واک کی قیادت وفاقی وزیر امور کشمیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت کریں گے۔