Live Updates

پانچ اگست کی پرامن جمہوری تحریک سے حکومتی بوکھلاہٹ عروج پر ہے ،عالیہ حمزہ

عمران خان کی تصویر والے غبارے فضا میں چھوڑنے کے جرم میں 12 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا،بیان

پیر 4 اگست 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پانچ اگست کی تاریخی جمہوری تحریک سے حکومتی بوکھلاہٹ عروج پر ہے ،حکمران ٹولہ اس قدر خوفزدہ ہے کہ آئینی حق ادا کرنے پر نہ صرف ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں بلکہ مضحکہ خیز الزامات لگا کر درجنوں کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں عالیہ حمزہ نے کہا کہ شادباغ پولیس نے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر والے سرخ اور سبز رنگ کے غبارے فضا میں چھوڑنے کے جرم میں 12 کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہاکبھی 5 اگست کی ایف آئی آر 4 اگست کو درج کی جاتی ہے، اور کبھی غباروں کے جرم میں گرفتاریاں،پھر سوال کرتے ہیں کون سی 5 اگست ۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ قیدی نمبر 804 جیل میں بیٹھا ہوا ہے، مگر پورے اقتدار کے ایوانوں پر اس کی موجودگی حاوی ہے، حکمران مان لیں، عمران خان آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے اور اس کی آواز کو دبانا اب ممکن نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات