گودی میڈیا کاپاکستان کے خلاف ایک با ر پھر بے بنیاد اور اشتعال انگیز پروپیگنڈہ

پیر 4 اگست 2025 21:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) بھارت میں مودی حکومت کے زر خرید گودی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور اشتعال انگیز پروپیگنڈہ شروع کر دیاہے جس کا مقصد بھارت کے ناکام اور بزدلانہ "آپریشن سندور"سے توجہ ہٹانا اور ایک اورفالس فلیگ آپریشن یا سرحد پار نئی مہم جوئی کا جواز پیدا کرنا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا خصوصا زی نیوزکی طرف سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مبینہ طور پر 13نئے دہشتگرد کیمپ موجود ہیں۔

تاہم اس رپورٹ میں نہ تو کسی مستند انٹیلی جنس دستاویز کا حوالہ دیا گیا ہے اور نہ ہی سیٹلائٹ تصاویر یا کوئی آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ شواہد پیش کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زی نیو ز کی اس رپوٹ سے ظاہرہوتاہے کہ بھارت پاکستان پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا جھوٹا الزام لگا کر ناکام آپریشن سندو ر جیسے ایک اورفالس فلیگ آپریشن یا سرحد پارمہم جوئی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

بھارت کے ان بے بنیاد دوئوں کا مقصد پاکستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ قرار دے کر ایک اور بزدلانہ حملے کا جواز پیدا کرنا ہے۔اب تک ان نام نہاد "13 نئے دہشتگرد کیمپوں" کے بارے میں کسی غیرجانبدار تیسرے فریق نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا اور نہ ہی اقوام متحدہ جیسے کسی غیر جانبدار بین الاقوامی ادارے نے بھارت کے ان دعوئوں کی کوئی تصدیق کی ہے ۔

سیاسی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ بھارت پہلگام جیسے ایک اور فالس فلیگ اورآپریشن سندو جیسی نئی مہم جوئی کی منصوبہ بند ی رکر ہاہے ۔گودی میڈیا کے یہ جھوٹے دعوے ایک اور اشتعال انگیز کارروائی کا جواز بنانے کی کوشش ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ شفافیت کو ترجیح دی ہے اور ہر ایسے دعوے کے بعد غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی دعوت دی ہے۔ بھارت اگر سچا ہے تو اپنے الزامات کے حق میں ٹھوس ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ اشتعال انگیز میڈیا مہم خطے کے امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اور اس کا مقصد محض اپنی سابقہ ناکامیوں پر پردہ ڈالنا اور نئی جارحیت کا جواز تراشنا ہے۔