راولپنڈی، کرنٹ لگنے سے شہری جاں بحق، ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد، ترجمان ریسکیو1122

پیر 4 اگست 2025 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) راولپنڈی میں کرنٹ لگنے سے شہری جاں بحق جبکہ ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق پیر کی شام لیاقت باغ ایک نجی ریسٹورنٹ کے قریب الیکٹرک پول سے کرنٹ لگنے پر 37 سالہ وقاص موقع پر دم توڑ گیا جس کی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئی ۔ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ نیشنل پارک روڈ گلستان کالونی لین نمبر 3 سے 27 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کی موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر کے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :