حکومت ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبوں کو سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے، وفاقی وزیر تجارت

پیر 4 اگست 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے لکی کور انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف جُوما اور پولی ایسٹر اسٹیپل فائبر مینوفیکچررز گروپ کے چیئرمین رضوان افضل چوہدری نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزارت کی جاری پریس ریلیز کے مطابق پیر کو منعقدہ ملاقات میں پاکستان میں سنتھیٹک فائبر پر مبنی صنعت کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم میں حالیہ ترامیم، نیشنل ٹیرف پالیسی 2025، اور پیداواری لاگت میں اضافہ جیسے چیلنجز زیر بحث آئے۔وزیر تجارت نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبوں کو سازگار کاروباری ماحول اور مستقل پالیسیوں کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے تاکہ ویلیو ایڈیشن کو فروغ دیا جا سکے اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔