بٹگرام میں یوم استحصال کشمیر پر فلکیس بینرز آویزاں

منگل 5 اگست 2025 10:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) بٹگرام میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر فلکیس بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے )نے یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بٹگرام کے مختلف مقامات پر فلیکس بینرز آویزاں کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان فلیکسز میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی مظالم کی مذمت اور اقوامِ عالم سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔