ضلع شیخوپورہ میں یوم استحصال کشمیر کو قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

منگل 5 اگست 2025 16:19

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی یوم استحصال کشمیر کو قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ ضلع بھر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریبات اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں مرکزی تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپوره عثمان جلیس نے کی ۔

(جاری ہے)

مرکزی ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہوکر یادگار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔ یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب اور ریلی میں ضلعی افسران و اہلکاران ، تاجر برادری ، سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپورہ عثمان جلیس نے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔\378