فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

منگل 5 اگست 2025 16:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ اسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ6اگست کو صبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے رسول پورہ، صدربازار، قائم سائیں، اقبال ٹاؤن، اعجاز ٹاؤن، علی روڈ، راجہ چوک، قدرت آباد فیڈر 132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے بنگلہ، ماموں کانجن، اسلم شہید، کوٹلہ، لسوڑی،سونڈھ، دریا بل،حسین پور بنگلہ، ٹھیکری والا، ماموں کانجن فیڈر132کے وی ٹھیکریوالا گرڈسٹیشن کے بھولا پیر فیڈر 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے اعوان والا، کریم گارڈن، گارڈن کالونی، ماڈل سٹی فیڈر صبح سات سے دن بارہ بجے تک 132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے اسلام پورہ، علی پور بنگلہ، الحبیب، گوگیرہ، کچہری روڈ، عاشق علی شہید فیڈر 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے نیو خانوآنہ، ٹی اینڈ این پاکستان فیڈر سے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔