کھلابٹ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

منگل 5 اگست 2025 16:43

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کی منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کالا خان ولد شاہ زمان سکنہ چاندنی چوک کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 560 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے میاں حمزہ ولد ارشد محمود سکنہ محلہ تیلیاں موچی بازار کو گرفتار کر کے قبضہ سے 120 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :