ناران،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر پر ریلی

منگل 5 اگست 2025 17:17

ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد ہوا،بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا،سیاحتی مقام ناران میں خصوصی واک اور تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کے ڈی اے کے افسران و عملہ،ٹورازم پولیس،شہریوں اور بڑی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی،واک میں شریک افراد نے کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے حق میں اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے درج تھے،تقریب کے دوران کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ناراں سب آفس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیری شہداکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی،شرکاکا کہنا تھا کہ کشمیری عوام تنہا نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔