ساہیوال، مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاؤنس کی نو کروڑ سے زائد رقم جاری کر دی گئی، ضلعی زکواة آفیسر

منگل 5 اگست 2025 18:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ضلعی زکوٰۃ آفیسر ساہیوال غلام فرید دادڑہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی ساہیوال شاہد محمود کی زیر نگرانی ضلع ساہیوال میں مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاؤنس کی رقم جاری کر دی گئی ہے جو بذریعہ JazzCash بائیومیٹرک وصول کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

زکوٰۃ فنڈ سے گزاراہ الاؤنس (جنرل) مبلغ 85440000 روپے اور مستحق نابینا افراد کے لیے مبلغ 3384000 روپے جو کہ مبلغ 24000 روپے فی کس کے حساب سے جاری کیے گئے ہیں ۔

اسی طرح کالجز اور یونیورسٹیز کے مستحق طلباء و طالبات کے لیے بھی مبلغ 4505000 روپے جاری کئے گئے ہیں جو ان کو بذریعہ JazzCash وصول ہو رہے ہیں۔ اس امر کی موثر نگرانی کی جارہی ہے کہ مستحقین کو پوری کی پوری رقم وصول ہو اور ناجائز کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :